0
Wednesday 12 Nov 2014 20:17

چوہدری نثار اپنی نااہلی چھپا رہے ہیں یا پھر داعش کو سپورٹ کررہے ہیں، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

چوہدری نثار اپنی نااہلی چھپا رہے ہیں یا پھر داعش کو سپورٹ کررہے ہیں، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی ) اور ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کے اس بیان پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے کہ جس میں انہوں نے کہا کہ ملک میں داعش کا وجود نہیں اور اس معاملہ کو زیادہ ہوا دینا مناسب نہیں۔ ایک بیان میں صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ چوہدری نثار اہم منصب پر ہیں ان کو اس قسم کا فرقہ وارانہ بیان نہیں دینا چاہیئے، کراچی اور حیدرآباد میں داعش کی وال چاکنگ اور پاکستان میں داعش کی چاکنگ کرنے والوں کی گرفتاری اس کے وجود کا سب سے بڑا ثبوت ہے، اس کے باوجود وزیر داخلہ داعش کے وجود سے انکار کرتے ہیں تو یا تو وہ اپنی نااہلی چھپا رہے ہیں یا یہ سمجھا جائیگا کہ وہ ان دہشت گردوں کو سپورٹ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اس خطرہ کا صحیح احساس کریں اور اس کے تدارک کے لئے کوئی ٹھوس اور فوری لائحہ عمل تشکیل دیں کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ اس خوش فہمی میں رہیں کہ داعش کا وجود نہیں اور ان کے دہشت گرد یہاں شام کی طرح کاروائیاں کرکے سب کچھ تباہ کردیں۔
خبر کا کوڈ : 419207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش