0
Wednesday 27 Oct 2010 16:28

اسرائیل نے فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کرنیوالے کمانڈوز کو ہیرو قرار دیدیا

اسرائیل نے فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کرنیوالے کمانڈوز کو ہیرو قرار دیدیا
یروشلم:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق عالمی تنقید اور مذمت کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم نے فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے جائز اور حملہ کرنے والے اسرائیلی کمانڈوز کو ہیرو قرار دے دیا ہے،اسرائیلی وزیراعظم نیوی بیس کا دورہ کر رہے تھے۔انہوں نے اس موقع پر محصورین غزہ کیلئے امداد لے جانے والے نہتے امدادی کارکنوں پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کرنیوالے کمانڈوز کو خراج تحسین پیش کیا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ کمانڈوز نے فلوٹیلا میں فائرنگ اپنے دفاع میں کی اور یہ ان کا حق تھا،رواں سال مئی میں محصورین غزہ کے لئے امداد لیجانے والے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے میں نو افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔اس ظالمانہ اقدام پر اسرائیل کو دنیا بھر میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اقوام متحدہ کے علاوہ امریکا نے بھی اسرائیل کی مذمت کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 41930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش