0
Saturday 15 Nov 2014 18:12

مولانا فضل الرحمان پر خودکش حملہ، مجرمان کی عدم گرفتاری کے خلاف خیبر پختونخوا میں احتجاجی مظاہرے

مولانا فضل الرحمان پر خودکش حملہ، مجرمان کی عدم گرفتاری کے خلاف خیبر پختونخوا میں احتجاجی مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق جمعیت علماء اسلام کی اپیل پر ملک بھر کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا کے اضلاع پشاور، نوشہرہ، مردان، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، ھنگو، ٹانک، کرک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، دیر بالا، دیر پائین، سوات اور قبائلی ایجنسیوں میں مولانا فضل الرحمان پر حملے اور تحقیقاتی عمل میں غفلت، مجرمان کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ اس موقع پر علماء کرام اور جمعیت علماء اسلام کے عہدیداروں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان مغربی تہذیب کا راستہ روکنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہے اور آئین و پارلیمنٹ کے تقدس کی بحالی کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بعض قوتیں مولانا فضل الرحمان کو راستے کی دیوار سمجھ کر ہٹانا چاہتی ہیں، انہوں نے کہا ایک عظیم سازش کے تحت پارلمینٹ اور آئین کے خلاف منصوبہ بندی کی جارہی ہے، اور ملک کو آمریت کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اور اسکے قائدین اسلام، پاکستان، آئین اور پارلیمنٹ کے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اسلام دشمن قوتیں مولانا فضل الرحمان اور جمعیت علماء اسلام کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہیں، پشاور میں ایک بڑے مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے مولانا گل نصیب خان، مفتی عبدالشکور، عبدالجلیل جان، مولانا خیرابشر ، مولانا امان اللہ حقانی نے چوک شہیدان قصہ خوانی میں مطالبہ کیا کہ حکومت وزارت داخلہ اور بلوچستان حکومت اس واقعہ کے ملزمان کو فی الفور گرفتار کرے، بصورت دیگر جمعیت علماء اسلام اگلے مرحلے میں سخت احتجاج پر مجبور ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 419669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
متعلقہ خبر
ہماری پیشکش