0
Friday 21 Nov 2014 18:06
ووٹ لیکر کوئی لندن اور کوئی دبئی جا کر بیٹھ جاتا ہے

پیپلز پارٹی کو اتنا نقصان ضیاء یا پرویز مشرف نے نہیں دیا، جتنا زرداری نے دیا، شاہ محمود قریشی

کسی نے سندھ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی تو لڑیں گے
پیپلز پارٹی کو اتنا نقصان ضیاء یا پرویز مشرف نے نہیں دیا، جتنا زرداری نے دیا، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہ ہے کہ نثار کھوڑو کو بتانا چاہتا ہوں کہ لاڑکانہ والوں نے تمہاری قرارداد مسترد کر دی، ووٹ لیکر کوئی لندن اور کوئی دبئی جا کر بیٹھ جاتا ہے، کسی نے سندھ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی تو لڑیں گے، لاڑکانہ کے بیٹے ذوالفقار علی بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آج پیپلز پارٹی بھٹو خاندان کے نہیں زرداریوں کے ہاتھ میں ہے، پیپلز پارٹی کو اتنا نقصان ضیاء یا پرویز مشرف نے نہیں دیا، جتنا زرداری نے دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کے شہر لاڑکانہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاڑکانہ والوں نے سندھ کو بدلنے کا پہلا قدم اٹھالیا، نثار کھوڑو کو بتانا چاہتا ہوں کہ لاڑکانہ والوں نے تمہاری قرار داد مسترد کر دی، لاڑکانہ آنے کیلئے سندھ حکومت کا این او سی نہیں چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی حالت بدل گئی، ہاری یا مزدور کو کچھ نہیں ملا، جن کے پاس کھانے کو نہیں تھا آج وہ ارب پتی بن گئے۔ انہوں نے مزید کہ کہ آج سوالات اٹھانے اور ان کا جواب لینے آیا ہوں۔

شاہ محود قریشی نے کہا کہ سندھ کے حاکم بتائیں کہ کراچی میں امن کیلئے کیا منصوبہ بندی کی۔ انہوں نے کہا کہ نثار کھوڑو صاحب، لاڑکانہ کے کسان کو ان کی دھان کا حق نہیں ملا، کیا سندھ کے غریبوں کو سفارش و رشوت کے بغیر نوکری ملتی ہے، کیا کمیشن کے بغیر سندھ میں کوئی ٹھیکہ دیا جاتا ہے، کیا سفارش کے بغیر کسی کا تبادلہ ہوتا ہے۔ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ووٹ لیکر کوئی لندن اور کوئی دبئی جا کر بیٹھ جاتا ہے، کسی نے سندھ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی تو لڑیں گے، عمران خان سندھ سے رشتہ جوڑنے لاڑکانہ آئے ہیں، آؤ ملکر فیصلہ کرتے ہیں کہ راشی افسر قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاڑکانہ کے بیٹے ذوالفقار علی بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اس بیٹی کو بھی خراج عقیدت کہ جس نے جمہوریت کیلئے قربانی دی۔ شاہ محود قریشی نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی کی قیادت میں کوئی بھٹو نہیں بچا، آج پیپلز پارٹی زرداریوں کے ہاتھ میں ہے، پیپلز پارٹی کو اتنا نقصان ضیاء الحق یا پرویز مشرف نے نہیں دیا جتنا زرداری نے دیا، غریب کا خون چوسنے والوں کو قبول نہیں کریں گے، قبضہ اور بھتہ مافیا کیخلاف میدان میں نکلیں گے۔
خبر کا کوڈ : 420701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش