0
Monday 24 Nov 2014 21:48

امامیہ اسکاؤٹس محرم کی طرح صفرالمظفر میں بھی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے، انصر مہدی

امامیہ اسکاؤٹس محرم کی طرح صفرالمظفر میں بھی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے، انصر مہدی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاؤٹنگ کے امامیہ چیف اسکاؤٹ انصر مہدی نے لاہور میں اسکاؤٹس کے ایک تربیتی سیشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امامیہ اسکاؤٹس محرم الحرام کی طرح صفر میں بھی ملک بھر میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے، اسکاؤٹس کی ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں اور اسکاؤٹس محرم کی طرح پہلے سے زیادہ استقامت کے ساتھ سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عزاداری امام حسین (ع) ہماری شہہ رگ حیات ہے اور اسکی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے۔ امامیہ اسکاؤٹس عزاداری کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ امامیہ اسکاؤٹس عزاداری اور عزاداران امام حسین کی سکیورٹی کیلئے ہر دم تیار ہیں، امامیہ اسکاؤٹس اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے انتظامیہ سے بھی اپیل کی کہ ملک و ملت کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اپنے فرائض کو بخوبی انجام دیں تاکہ دہشت گرد اور سازشی عناصر کو انکے مذموم مقاصد میں ناکام کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اربعین امام حسین (ع) کے موقع پر بھی امامیہ اسکاؤٹس کے چاک و چوبند دستے ملک بھر میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گی اور زخمی عزاداروں کیلئے میڈیکل کیمپس بھی قائم کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف اسکاؤٹس توقیر علی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 421258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش