0
Thursday 27 Nov 2014 09:48

لاہور، مظاہرین سے نمٹنے کیلئے نئی اینٹی رائٹ فورس تیار

لاہور، مظاہرین سے نمٹنے کیلئے نئی اینٹی رائٹ فورس تیار
اسلام ٹائمز۔ آئے روز کے احتجاجی مظاہروں سے تنگ آکر لاہور پولیس نے مظاہرین سے نمٹنے کے لئے نئی اینٹی رائٹ فورس تیار کر لی ہے۔ نئی فورس 200 جوانوں پر مشتمل ہے جس کو مظاہرین سے نمٹنے کیلئے خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔ اینٹی رائٹ فورس کا تربیتی کورس 4 ہفتوں پر مشتمل ہے جس کی تکمیل کے بعد فورس کو میدان میں اتار دیا جائے گا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فورس کو اس لئے تیار کیا گیا ہے، تاکہ مظاہرین پولیس پر ہاتھ نہ اٹھا سکیں۔ پہلے احتجاجی مظاہروں کے دوران بعض اوقات مظاہرین منظم ہو کر پولیس فورس پر حملہ کر دیتے تھے، جس سے پولیس اہلکار انہیں روکنے کی بجائے موقع سے فرار ہو جاتے تھے لیکن اس فورس کے قیام کے بعد ایسا نہیں ہوسکے گا بلکہ یہ فورس مظاہرین کو ٹیکنیکل بنیادوں پر ہینڈل کرئے گی۔ اینٹی رائٹ فورس پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں اپنی تربیت مکمل کر رہی ہے، جسے اینٹی رائٹ سامان سے مسلح کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا رواں ہفتے اینٹی رائٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ کا معائنہ کریں گے، جس کے بعد فورس کو فیلڈ میں بھیج دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 421612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش