0
Wednesday 26 Nov 2014 17:53

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے سے 4 ہلاکتیں

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے سے 4 ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں چار مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ امریکی ڈرون نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ایک احاطے اور ایک گاڑی کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں چار مشتبہ عسکریت پسند مارے گئے۔ تاہم حکام اور فوجی عہدیداران نے ڈرون حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ اس حملے سے دو روز قبل افغان صوبے ننگرہار میں پاک افغان سرحد کے قریب ایک ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مولانا فضل اللہ بچ نکلے تھے۔
صحافی : ایس این حسینی
خبر کا کوڈ : 421482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش