0
Sunday 30 Nov 2014 22:51

الیکشن کمیشن نے پی پی 48 بھکر کے ضمنی الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن نے پی پی 48 بھکر کے ضمنی الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے بھکر II پی پی 48 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، انعام اللہ خان نیازی نے 47 ہزار 579 ووٹ لیکر میدان مار لیا ہے جبکہ ان کے مد مقابل قریب ترین حریف احمد نواز نوانی نے 46 ہزار 996 نے ووٹ حاصل کئے۔ الیکشن کمیشن آفس کے آر او عابد حسین کی طرف سے جاری کردہ نتائج کے مطابق حلقہ میں کل ووٹر کی تعداد 1 لاکھ 53 ہزار 98 ہے، جس میں سے 1 لاکھ 12 ہزار 136 مرد و خواتین ووٹر نے حق رائے دہی میں حصہ لیا، رزلٹ کے مطابق ووٹوں کا تناسب 73.24 فیصد رہا، 66 ہزار 316 مرد اور 45 ہزار 820 خواتین نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ڈالے گئے ووٹوں میں سے مسترد ہونیوالے ووٹوں کی تعداد 2 ہزار 892 تھی، PP48 کے الیکشن میں کامیاب امیدوار انعام اللہ خان نیازی آزاد امیدوار نے 47 ہزار 579، احمد نواز نوانی آزاد امیدوار 46 ہزار 996، شہزاد شریف چوہدری پاکستان فلاح پارٹی 85، محمد ارشد اعوان آزاد امیدوار 424، محمد ارشد فقیر آزاد امیدوار 500، محمد نعیم طارق آزاد امیدوار 78، نذر عباس کہاڑو پاکستان عوامی تحریک نے 13 ہزار 582 ووٹ حاصل کئے۔
خبر کا کوڈ : 422351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش