0
Sunday 30 Nov 2014 07:47

پی پی 48، بھکر کے ضمنی انتخاب میں آزاد امیدوار انعام اللہ نیازی کامیاب

پی پی 48، بھکر کے ضمنی انتخاب میں آزاد امیدوار انعام اللہ نیازی کامیاب
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 48 کے ضمنی انتخاب میں آزاد امیدوار انعام اللہ خان نیازی نے غیر سرکاری نتائج کے مطابق 47 ہزار 593 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھکر کے حلقے میں ضمنی انتخاب کے لئے مجموعی طور پر 7 امیدوار میدان میں تھے، جب کہ آزاد امیدوار انعام اللہ نیازی اور احمد نواز نوانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق انعام اللہ نیازی 47 ہزار 593 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے، احمد نواز نوانی کو صرف 580 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ انہوں نے 43 ہزار 13 ووٹ حاصل کئے۔ پی پی 48 بھکر میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہا، حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزارتھی، جن میں 85 ہزار 996 مرد ووٹرز جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 66 ہزار سے زائد تھی۔ ووٹنگ کے لئے حلقے میں 144 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے، جن میں سے 14 کو حساس قرار دیا گیا، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ پی پی بھکر 48 کی نشست رواں برس اکتوبر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نجیب اللہ نیازی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 422234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش