0
Monday 1 Dec 2014 09:59

انتخابات مسئلہ کشمیر کا حل نہیں

انتخابات مسئلہ کشمیر کا حل نہیں
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین حریت کانفرنس میرواعظ عمر فاروق سے اکالی دل مان گروپ کے سربراہ شری سمرن جیت سنگھ مان کی قیادت میں ایک اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مسئلہ کمشیر کو نام نہاد انتخابات سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ شری سمرن جیت سنگھ مان نے حریت کانفرنس کی پالیسی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ تنازع کشمیر کو کشمیریوں کی رائے اور مرضی کے مطابق حق کرنے سے ہی جنوبی ایشیاء میں امن اور استحکام کی ضمانت فراہم کی جا سکتی ہے۔ متاثرین سیلاب کے لیے سامان فراہم کرنے پر میرواعظ نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ حریت کانفرنس نے رہنمائوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے باوجود نام نہاد انتخابات کے بائیکاٹ کی مہم جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا ہے۔

حریت کانفرنس جموں و کشمیر کے ترجمان کے مطابق حریت کی تمام اکائیوں کا ایک اہم اجلاس سری نگر میں فاروق احمد ڈار کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ، مسلم لیگ، ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی، اسلامک پولیٹکل پارٹی اور مسلم کانفرنس کے نمائندوں نے شرکت کی اور فیصلہ کیا گیا کہ ڈھونگ انتخابات میں حصہ نہیں لیا جائے گا اور بائیکاٹ مہم جاری رکھیں گے۔

ادھر حریت رہنما علی گیلانی نے کل دو دسمبر کو ہونے والے نام نہاد اںتخابات کے موقع پر مکمل ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور دیگر بھارت نواز جماعتیں کشمیریوں کے قتل عام میں برابر کی شریک ہیں اور ان جماعتوں کے وعدوں پر ہرگز اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لبریشن فرنٹ نے کہا ہے کہ نام نہاد انتخابات کی آڑ میں بھارتی پولیس نے پارٹی کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے گلگام میں تنظیم کے ضلعی دفتر پر چھاپہ مار کر غلام حسن شیخ اور عبدالرحمن کمہار کو گرفتار کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 422393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش