0
Thursday 4 Dec 2014 12:05

سردار محمد رضا کو چیف الیکشن کمشنر بنائے جانے کا امکان

سردار محمد رضا کو چیف الیکشن کمشنر بنائے جانے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر کے لئے تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی حکومت اور قائد حزب اختلاف کی جانب سے بھجوائے گئے 3 ناموں پر غحور کررہی ہے تاہم اس اہم ترین آئینی عہدے کے لئے سردار محمد رضا مضبوط امیدوار ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹر رفیق رجوانہ کی قیادت میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، 12 رکنی کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے علاوہ ایم کیو ایم، اے این پی، مسلم لیگ (ض) اور تحریک انصاف کے ارکان بھی شامل ہیں تاہم تحریک انصاف کے شہریار آفریدی اجلاس میں شریک نہیں۔ اجلاس کے دوران کمیٹی کے ارکان جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز، جسٹس ریٹائرڈ تنویر احمد خان اور جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم نے سردار محمد رضا خان کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔ آئین کے مطابق پارلیمانی کمیٹی بھیجے گئے ناموں پرغور کے بعد اگر اتفاق رائے سے کسی ایک نام پرنہ پہنچ سکی تو اکثریتی رائے سے سامنے آنے والے نام کو بطور چیف الیکشن کمشنر مقرر کرنے کی مجاز ہے۔
خبر کا کوڈ : 423233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش