0
Monday 8 Dec 2014 11:46

عمران خان اچھے سیاست دان نہیں تو اچھے پاکستانی ہی بن جائیں، فتنہ گری چھوڑ دیں، پرویز رشید

عمران خان اچھے سیاست دان نہیں تو اچھے پاکستانی ہی بن جائیں، فتنہ گری چھوڑ دیں، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا فیصل آباد فتنہ بھی ناکام ہو گا، وہاں معاشی سرگرمیاں جاری رہیں گی، اسکول بھی کھلے رہیں گے، تاجر اپنی دکانیں کھولیں گے اور معمول کی زندگی بحال رہے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اچھے سیاست دان نہیں تو اچھے پاکستانی ہی بن جائیں۔ انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ سے سوال کیا کہ عمران خان نے انتخابی نتائج نہ ماننے کا وطیرہ اختیار کر رکھا ہے، وہ بار بار مؤقف تبدیل کرتے ہیں، اگر حلقے کھلے نہیں تو وہ عدالتوں میں کیا کرنے جاتے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسپورٹ مین اسپرٹ کا مظاہرہ سیاست میں نہیں کیا، عمران خان نے تھیلے سے بلی خود نکال کر دکھا دی، پہلے حلقے کھلوانے کا مطالبہ کیا گیا تھا اب تھیلے کھلوانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے الزام لگایا کہ عمران خان 2013 کے حوالے سے سب بھول چکے ہیں، جو آدمی یادداشت کھوتا ہے تو اسے کچھ باتیں یاد رہتی ہیں، کچھ بھول جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس دھاندلی کے ثبوت نہیں ہیں، 50 ہزار مبصرین نے 2013 کے الیکشن کو مانیٹر کیا،وہ غیرملکی تھے، انتخابات کو دنیا نے شفاف تسلیم کیا ہے لیکن عمران خان فتنے اور فساد کی سیاست چاہتے ہیں۔ پرویز رشید نے کا کہنا تھا کہ مشرف عمران خان کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے تھے، وہ 2002 میں بھی لاہور میں ایاز صادق سے الیکشن میں ہار گئے تھے، عمران خان مشرف کے کرائے گئے انتخابات کو قبول کرتے ہیں، مشرف کےالیکشن میں عمران خان ہاریں تو ٹھیک، نگراں حکومت میں ہاریں تو انتخابات غلط قرار دیتے ہیں، 2013 میں الیکشن نگراں حکومت نے کرائے تھے،ن لیگ نے نہیں۔ تحریک انصاف کے احتجاج پر انہوں نے کہا کہ دھرنے سے پہلے روپیہ مستحکم اور زر مبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے تھے، عمران خان پاکستان کی معیشت ڈوبونے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 424153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش