0
Tuesday 2 Nov 2010 12:12

اوباما کا سوڈان پر اقتصادی پابندیوں میں ایک برس اضافے کا فیصلہ

اوباما کا سوڈان پر اقتصادی پابندیوں میں ایک برس اضافے کا فیصلہ
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والے صدر براک اوباما نے سوڈان پر اقتصادی پابندیوں میں ایک برس اضافے کا فیصلہ کر لیا۔سوڈان تیرہ برس سے پابندیوں میں جکڑا ہوا ہے۔صدر اوباما نے کانگریس کے نام خط میں یہ بات کہی ہے۔صدر نے لکھا ہے کہ جن مسائل کی وجہ سے سوڈان پر اقتصادی پابندیاں لگائی گئی تھیں وہ ابھی حل نہیں ہوئیں۔سوڈان کی پالیسیاں اور اقدامات امریکی مفادات کے خلاف ہیں۔اس وجہ سے امریکا کی سلامتی اور خارجہ پالیسی کو خطرہ ہے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان ٹام ویٹر کا کہنا تھا کہ دارفر میں عسکریت پسندوں کی مبینہ حمایت کی بنا پر سوڈان پابندیوں کی زد میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر سوڈان امن کے سلسلے میں آگے بڑھے اور صورتحال بہتر کرے،تو عالمی برادری میں اسے اس کا جائز مقام دیا جا سکتا ہے۔ امریکا نے انیس سو ستانوے سے سوڈان سے ہر قسم کی تجارت بند کی ہوئی ہے۔سوڈان میں طویل عرصے سے خان جنگی ہو رہی ہے۔اس کے علاوہ قحط بھی ہے اور بیماریاں بھی۔اب تک پندرہ لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 42567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش