0
Tuesday 2 Nov 2010 14:39

ڈلما روسیف برازیل کی پہلی خاتون صدر منتخب

ڈلما روسیف برازیل کی پہلی خاتون صدر منتخب
اسلام ٹائمز- اردو ٹائمز کے مطابق ڈلما روسیف نے انتخاب جیتنے کے بعد عوام سے پہلا وعدہ غربت کے خاتمے کا کیا۔ برازیل کے سپریم الیکٹورل ٹریبونل کے مطابق 62 سالہ روسیف نے صدارتی الیکشن میں 56 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ انکے حریف جوز سیرا کو 44 فیصد ووٹ ملے۔ 
ماہر معیشت روسیف کا تعلق حکمراں جماعت ورکرز پارٹی سے ہے اور وہ وزیر توانائی رہ چکی ہیں۔ موجودہ صدر لولا ڈی سلوا کی حمایت سے انتخاب جیتنے والی جیلما روسیف نے انکی غربت کے خاتمے اور معاشی ترقی کی پالیسیوں کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ روسیف نے 1964 سے 1985 تک اقتدار میں رہنے والی فوجی حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھائے اور اس جرم میں جیل کی ہوا کھائی اور بدترین تشدد کا سامنا بھی کیا۔ وہ جنوبی امریکا کی سب سے بڑی معیشت کی صدارت کا حلف یکم جنوری کو اٹھائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 42616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش