0
Saturday 20 Dec 2014 17:18

مخدوم امین فہیم اور پرویز مشرف کے درمیان ملاقات کو غلط رنگ نہ دیا جائے، خورشید شاہ

مخدوم امین فہیم اور پرویز مشرف کے درمیان ملاقات کو غلط رنگ نہ دیا جائے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مخدوم امین فہیم کے پارٹی سے کوئی اختلافات نہیں، انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات چھپ کر نہیں بلکہ سرعام کی ہے۔ کراچی میں پیپلز پارٹی کے صدر مخدوم امین فہیم کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ امین فہیم کے پارٹی سے اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں، وہ پارٹی قیادت یا پارٹی رہنماؤں سے ناراض نہیں، جبکہ ہماری ان سے ملاقات طے شدہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ امین فہیم نے سابق صدر پرویز مشرف سے ایک تقریب کے دوران کسی سے چھپ کر نہیں بلکہ سرعام ملاقات کی تھی، جبکہ ہم نے اس ملاقات سے متعلق ان سے دریافت کیا، تاہم سیاسی لوگوں کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں اور ماضی میں بھی امین فہیم پرویز مشرف سے ملاقات کر چکے ہیں، اس میں کوئی نئی بات نہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ امین فہیم اور سابق صدر کے درمیان ملاقات کو غلط رنگ نہ دیا جائے۔ اس موقع پر موجود سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ امین فہیم پارٹی سے ناراضگی کا سوچ بھی نہیں سکتے، وہ پارٹی صدر ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 427008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش