0
Monday 22 Dec 2014 17:19
دہشتگردی میں ملوث مدارس اور مساجد کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے، جے یو پی نورانی

دہشتگردوں کو سرعام پھانسیاں دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے، علامہ حیدر علوی

دہشتگردوں کو سرعام پھانسیاں دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے، علامہ حیدر علوی
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علماء پاکستان نورانی پنجاب کے ترجمان علامہ حیدر علوی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو عدالتوں سے ریلیف ملنا شہداء کے خون سے غداری ہے، فوجی عدالتوں کے ذریعے دہشتگردوں کو سرعام پھانسیاں دے کر انہیں نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی تکفیری خارجی دہشتگردی کا سوچ بھی نہ سکے دہشتگردی کی لعنت سے چھٹکارے کیلئے مولوی عبدالعزیز جیسے برقعہ پوش فتنے کو فی الفور قومی غدار قرار دے کر گرفتار کیا جائے، دہشتگردوں کے حامی بھی اتنے ہی بڑے مجرم ہیں جتنے کہ دہشتگرد ہیں اس لئے پوری قوم ان درندوں کے حامیوں کا عبرتناک انجام دیکھنا چاہتی ہے چیف آف آرمی سٹاف نے فوجی عدالتوں کے ذریعے دہشتگردوں کو سزائیں دے کر شہداء کے وارثوں اور 18 کروڑ عوام کا دل جیت لیا ہے۔

علامہ حیدر علوی نے کہا کہ پاکستان میں قتال کی دعوت دینے والے بے نقاب ہو چکے ہیں، دہشتگردوں کے حامی قیام پاکستان کے مخالف اور آج استحکام پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ان کے مکروہ چہرے سے پردہ ہٹ گیا ہے۔ ان کا ساری قوم بائیکاٹ کرے اور انہیں مساجد اور مدارس سے بے دخل کرے حکمران ان مدارس کا نام لیتے ہوئے ڈرتے ہیں، جو برائے راست دہشتگردی میں ملوث ہیں یا دہشتگردوں کو سپورٹ کرتے ہیں جب تک قوم کو پورا سچ نہیں بتایا جائے گا اس لعنت سے نجات نہیں مل سکتی ہے جو مساجد اور مدارس دہشتگردی کیلئے یا ان کی حمایت کیلئے استعمال ہوئے ہیں وہ سب مسجد ضرار ہی ہیں ان کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے قوم ساتھ دے گی، ان خیالات کا اظہار جمیعت علماء پاکستان نورانی پنجاب کے ترجمان علامہ حیدر علوی نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں منعقدہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جے یو پی کے ضلعی چیف آرگنائزر صاحبزادہ اخلاق احمد جلالی، مفتی محمود احمد رضوی، علامہ قمر اقبال کشمیری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 427440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش