0
Monday 22 Dec 2014 17:05

پاک فوج کے دہشت گردوں کے خلاف اقدامات کی بھرپور تائید کرتے ہیں، گلزار نعیمی

پاک فوج کے دہشت گردوں کے خلاف اقدامات کی بھرپور تائید کرتے ہیں، گلزار نعیمی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہل حرم کی مرکزی کابینہ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں مفتی گلزار احمد نعیمی صدر جماعت اہل حرم پاکستان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں جنرل ظہیر احمد بابر، میجر (ر) محمد سہیل عالم صابری، مفتی رحمت اللہ جیلانی، مولانا میاں عبدالقادر سکندری، قاری غلام مصطفی صدیقی، آصف طاہر، محمد طلحہ ذبیر، محمد عبدالرحمن جلالپوری اور نورالمصطفیٰ نورانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں جماعت اہل حرم کی رکنیت سازی مہم تیز کرکے تنظیمات مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں طے ہوا کہ 12 اپریل کو اسلام آباد میں اہل حرم کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہا کہ پاک فوج کے دہشت گردوں کے خلاف اقدامات کی بھرپور تائید کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہر قسم کے دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائے تاکہ ملک امن کا گہوارہ بن سکے۔ سیکرٹری اطلاعات و نشریات آصف طاہر نے بتایا کہ سانحہ پشاور کے شہداء کے لیے تعزیتی ریفرنس 25 دسمبر بروز جمعرات کو دن 2 بجے ہوگا۔ جس میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندے شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 427437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش