0
Wednesday 24 Dec 2014 15:48

تحریک انصاف، قومی وطن پارٹی اور مسلم لیگ قاف نے فوجی عدالتوں کے قیام کی حمائت کر دی

تحریک انصاف، قومی وطن پارٹی اور مسلم لیگ قاف نے فوجی عدالتوں کے قیام کی حمائت کر دی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف، قومی وطن پارٹی اور مسلم لیگ قاف نے دہشت گردوں کے ٹرائل کے لئے ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام کی حمائت کردی، عمران خان کا کہنا ہے کہ کہ فوجی عدالتیں مخصوص وقت کے لئے بنائی جائیں۔ وزیر اعظم کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماوں کے اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ ان کی جماعت دہشت گردوں کے خلاف مقدمات کی کارروائی کے لئے خصوصی عدالتوں کی حامی ہے تاہم خصوصی فوجی عدالتیں مخصوص ٹائم فریم کے لئے بنائی جائیں۔ مسلم لیگ قاف کے جنرل سیکرٹری مشاہد حسین سید نے بھی خصوصی فوجی عدالتوں کے قیام کی حمائت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب آپ فوجی عدالتیں قائم کریں ہم آپ کے ساتھ ہیں، باتیں بہت ہو گئیں اب عمل کرنے کا وقت آچکا ہے، امریکا میں بھی فوجی عدالتیں قائم کی گئیں۔ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ نے بھی فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کر دی، آفتاب شیرپائو نے کہا ہے کہ یہ غیر معمولی حالات ہیں، غیرمعمولی فیصلے کرنا ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں کا قیام ناگزیر ہے۔
خبر کا کوڈ : 427862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش