0
Thursday 4 Nov 2010 12:03

شمالی وزیرستان،3 ڈرون حملے،5 ازبک باشندوں سمیت 15 عسکریت پسند ہلاک

شمالی وزیرستان،3 ڈرون حملے،5 ازبک باشندوں سمیت 15 عسکریت پسند ہلاک
میرانشاہ:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے چند گھنٹوں میں 3 مختلف میزائل حملوں میں 5 ازبک باشندوں سمیت 15 عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔پے در پے میزائل حملوں کے باعث عوام میں شدید خوف ہراس پھیل گیا۔امریکی جاسوس طیارے نے شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ کے علاقے قطب خیل میں 2 گاڑیوں پر 2 میزائل داغے جس کے باعث گاڑی میں سوار 5 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔انٹیلی جنس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ان پانچوں کا تعلق ازبکستان سے ہے۔اس حملے کے چند گھنٹے بعد ہی شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقے اسوخیل میں ایک اور گاڑی پر 4 میزائل داغے گئے جس سے گاڑی میں سوار 7 شدت پسند ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد کے زخمی ہو گئے۔ 
سرکاری ذرائع کے مطابق میر علی میں ہونے والے حملے میں 4 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔میر علی میں ہونے والے حملے کی امدادی کارروائیاں ابھی جاری تھیں کہ اسی دوران امریکی جاسوس طیارے نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں 3 میزائل داغے،جس کے باعث عسکریت پسند ہلاک ہو گئے،ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔پے در پے حملوں کے بعد شمالی وزیرستان کے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا،سڑکیں اور بازار ویران ہو گئے ہیں،بعض علاقوں میں میزائل حملوں پر عوام میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔واضح رہے کہ رواں ماہ میں امریکی جاسوس طیاروں کے ذریعے 4 حملے ہو چکے ہیں،جبکہ ماہ اکتوبر میں حملوں کی تعداد 20 تھی۔


خبر کا کوڈ : 42828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش