0
Friday 26 Dec 2014 19:48

گھریلو صارفین کو 24 گھنٹے گیس کی فراہمی ممکن نہیں، سوئی نادرن حکام

گھریلو صارفین کو 24 گھنٹے گیس کی فراہمی ممکن نہیں، سوئی نادرن حکام
اسلام ٹائمز۔ سوئی نادرن حکام نے گھریلو صارفین کو 24 گھنٹے گیس کی فراہمی سے معذرت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 24 گھنٹوں میں صرف 6 گھنٹے گیس کی فراہمی کو ممکن بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا۔ جس میں سوئی ناردرن حکام کی جانب سے گیس کی فراہمی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سوئی نادرن حکام کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کو 24 گھنٹے گیس کی فراہمی ممکن نہیں ہے، تاہم صبح 6 سے 9 اور شام 6 سے 9 تک گیس فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھروں میں گیس کمپریسر لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے اور جن لوگوں نے یہ اقدام اٹھایا ہے، ان کے میٹر کاٹ دیئے گئے ہیں۔ سوئی ناردرن حکام نے مزید بتایا کہ ہر سال گیس کی طلب میں 70 سے 80 ایم ایم سی ایف ٹی اضافہ ہوتا ہے۔ بریفنگ کے دوران کسی عوامی نمائندے کی جانب سے یہ سوال نہیں کیا گیا کہ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک دوپہر کے کھانے کیلئے عوام کو کیا مشورہ دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 428323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش