0
Wednesday 31 Dec 2014 01:02

حکومت کیساتھ مذاکرات سے کچھ نکلتا دکھائی نہیں دے رہا، شاہ محمود قریشی

حکومت کیساتھ مذاکرات سے کچھ نکلتا دکھائی نہیں دے رہا، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور بے نتیجہ ختم ہوگیا جب کہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ مذاکرات سے کچھ نکلتا دکھائی نہیں دے رہا تاہم حکومتی کمیٹی کے سربراہ اسحاق ڈار نے کوئی نہ کوئی حل نکلنے کی امید ظاہر کی ہے۔ تحریک انصاف اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوئے جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا نکتہ نظر حکومت کو پیش کردیا ہے، میری نگاہ میں یہ گفتگو کی آخری نشت تھی اور اب اسحاق ڈار نے اپنی قیادت سے منظوری لینا ہے۔ انہوں نےکہا کہ حکومتی رہنماؤں نے مزید وقت مانگنے کی کوشش کی لیکن مزید نشستیں سود مند دکھائی نہیں دیتیں اور ہمیں مذاکرات سے کچھ نکلتا دکھائی نہیں دے رہا، تحریک انصاف نے قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے بے پناہ لچک دکھائی اور اپنا موقف جس انداز میں پیش کرنا تھا کر دیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دھاندلی کی تعریف پر کوئی اختلاف نہیں ہے، تحریک انصاف نے تینوں نکات پر اپنے موقف سے آگاہ کردیا ہے، ہم لیگی قیادت سے مشورے کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں کو اس سے آگاہ کریں گے اور انہیں اعتماد میں لیں گے اور امید ہے کہ مذاکرات کا کوئی نہ کوئی حل ضرور نکلے گا جب کہ اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے جوڈیشل کمیشن کے مطالبے پر متفق ہیں لیکن اس کو آئین اور قانون کے مطابق رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ ایسا نہ ہو کہ کوئی جوڈیشل کمیشن کو عدالت میں چیلنج کر دے جب کہ قانونی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ انہیں آئینی و قانونی پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے تجاویز دی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 429344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش