0
Wednesday 31 Dec 2014 00:18

پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں کوئی بریک تھرو سامنے نہ آیا

پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں کوئی بریک تھرو سامنے نہ آیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان گزشتہ سال ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے ہونیوالے مذاکرات میں آج بھی کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی اور تاحال تین متنازع نکات پر اختلافات موجود ہے۔ پی ٹی آئی اور حکومت کی مذاکراتی ٹیموں میں بات چیت کا عمل جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوا۔ جس میں حکومت کی طرف سے اسحاق ڈار اور احسن اقبال جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ گزشتہ اجلاس میں تین نکات پر اختلافات سامنے آ ئے تھے، جن پر آج تحریک انصاف نے حتمی موقف پیش کر دیا ہے۔ جس پر اب حکومت کی طرف سے سفارشات پیش کی جائیں گی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مذاکرات میں ضرور پیشرفت ہو گی۔ احسن اقبال نے کہا کہ دونوں اطراف سے لچک کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اور جلد ہی بات کسی نتیجے تک پہنچ جائے گی۔ آج صبح وزیر اعظم مصروف تھے، ورنہ آج ہی حکومتی سفارشات بھی پیش کر دیتے اور معاملہ حل ہو جاتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مذاکرات میں نہ صرف حکومت بلکہ دوسری سیاسی جماعتوں کا موقف بھی مدنظر رکھنا ہے، اس لئے زیادہ وقت لگ رہا ہے۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج کی ملاقات کو گفتگو کے لحاط سے آخری تصور کرتے ہیں، ہم تو آج معاہدے پر دستخط کرنے آ ئے تھے، مگر ڈار صاحب نے تھوڑی سی مہلت مانگی ہے، اب دیکھتے ہیں کہ کل یہ کیا فرماتے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 429336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش