0
Tuesday 6 Jan 2015 21:33
ملٹری کورٹس میں چلنے والے مقدمات کا فیصلہ حکومت کریگی

مہذب معاشرے میں دہشتگردی اور دہشتگردوں کی کوئی گنجائش نہیں، نواز شریف

مہذب معاشرے میں دہشتگردی اور دہشتگردوں کی کوئی گنجائش نہیں، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملٹری کورٹس پر افواج پاکستان بھی مشاورت میں شریک رہی، ان کورٹس میں چلنے والے مقدمات کا فیصلہ حکومت کرے گی، آرمی کورٹس کی مدت صرف 2 سال ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، مہذب معاشرے میں دہشتگردی اور دہشتگردوں کی کوئی گنجائش نہیں، آج قوم کا ہر فرد تسلیم کرتا ہے کہ آرمی کورٹس وقت کی ضرورت ہیں۔ سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ بل کسی ایک جماعت کا نہیں تمام سیاسی جماعتوں کا ہے، اس بل سے دہشت گردی ختم کرنے میں بہت مدد ملے گی، یہ بل قیام امن، دہشتگردی اور عام ملیشیا کے خاتمے کے لئے اہم حیثیت رکھتا ہے، مجھے یقین ہے کہ سینیٹ سے بھی بل متفقہ طور پر منظور ہوگا۔
 
نواز شریف نے کہا کہ یہ ایک پارٹی کا بل نہیں، تمام سیاسی قیادت کا بل ہے، ہزاروں لوگ دہشت گردی کی نذر ہوچکے ہیں، خطرناک دہشتگردوں کا ٹرائل آرمی کورٹس میں ہوگا، بچوں، خواتین، فوجیوں اور پولیس افسران کو مارنے والوں کا ٹرائل آرمی کورٹس میں ہوگا، ملٹری ایکٹ اور آئین میں ترمیم پر کئی دفعہ بات چیت ہوئی، آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کا سہرا پوری پارلیمنٹ کا ہے، بل پیش کرنے میں سب کی کاوش ہے، سب نے اس میں مشاورت کرکے اس پر رضامندی ظاہر کی، جس کے بعد قومی اسمبلی سے منظور ہوا۔ نواز شریف نے کہا کہ آج پاکستان کیلئے مبارک دن ہے کہ قوم نے دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، اعتزاز احسن تمام صورتحال سے واقف ہیں، مجھ سے زیادہ حالات کو اعتزاز احسن جانتے ہیں، تمام رہنماؤں نے رائے دی اور متفقہ رائے سے اس بل کو تشکیل دیا گیا، اپوزیشن لیڈر، اعتزاز احسن اور پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، تمام سیاسی رہنما خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
خبر کا کوڈ : 430808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش