0
Tuesday 6 Jan 2015 23:20

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو ڈھائی ارب روپے ریلیز کر دے گی، چیف سیکرٹری

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو ڈھائی ارب روپے ریلیز کر دے گی، چیف سیکرٹری
اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بہت جلد ڈھائی ارب روپے گلگت بلتستان کو ریلیز کر دئیے جائیں گے، جس کو ترقیاتی منصوبوں کی فوری تکمیل پر خرچ کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز سنٹرل جیل گلگت کی زیر تعمیر عمارت کے دورے کے موقع پر کیں۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو جیل کی زیر تعمیر عمارت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ گلگت بلتستان کے آفیسران کو حکم دیا کہ ترقیاتی فنڈز کو جلد از جلد خرچ کر کے ترقیاتی منصوبوں کی فوری تکمیل یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے قراقرم ہائے وے سے جیل تک روڑ تعمیر کرنے کی ہدایت جاری کی اور سنٹرل جیل گلگت کی عمارت تعمیر کروانے والے اہلکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں انہوں نے آفیسرز میس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا جس پر پانچ کروڑ روپے کی لاگت آئیگی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے محکمہ تعمیرات عامہ کے متعلقہ آفیسران اور ٹھیکیدار کو حکم دیا کہ اس منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، مقررہ مدت میں معیار کے ساتھ کام مکمل کیا جائے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ٹھیکیدار کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہوگی۔ انہیں وقت پر رقم مل جایا کریگی اور فنڈنگ کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 430810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش