0
Monday 12 Jan 2015 15:53

حکومت متحدہ کارکنان کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے داعش کی دہشتگردیوں کو روکے، مولانا طاہر اشرفی

حکومت متحدہ کارکنان کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے داعش کی دہشتگردیوں کو روکے، مولانا طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور ایم کیو ایم کارکنان و ہمدردوں کے ماورائے عدالت قتل پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت کے لئے دعا کی۔ الطاف حسین نے مولانا طاہر اشرفی کو کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نہ صرف دہشتگرد تنظیموں کے نشانے پر ہے بلکہ اب پولیس کے اہلکار بھی ایم کیو ایم کے کارکنان کو گرفتار کرکے ان کا کھلا قتل عام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کا ماورائے عدالت قتل معمول بن چکا ہے لیکن اس پر حکومت سرد مہری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ مولانا طاہر اشرفی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدروں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور داعش کی بڑھتی ہوئی دہشتگردیوں کو فی الفور روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 431975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش