0
Tuesday 13 Jan 2015 23:52

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی یونیورسٹی کا غیر ملکی طالبات کو انکے وطن واپس بھیجنے پر غور

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی یونیورسٹی کا غیر ملکی طالبات کو انکے وطن واپس بھیجنے پر غور
اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی کا سکیورٹی خدشات کے پیش نظر غیر ملکی طالبات کو ان کے وطن واپس بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے۔  جامعہ کراچی میں سکیورٹی خطرات کو دیکھتے ہوئے غیر ملکی طالبات کو ان کے وطن واپس بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر اور انتظامیہ کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس وقت 60 کے قریب غیر ملکی طالبات زیر تعلیم ہیں۔ غیر ملکی طالبات کا کہنا ہے کہ انہیں وطن واپس بھیجنے سے بہتر ہے کہ جامعہ کراچی کی سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنائے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جامعہ میں غیر ملکی طالبات کو بھیجنے کا فیصلہ انہیں ملنے والی مسلسل دھمکیاں ہیں۔ جبکہ حساس اداروں کی جانب سے گرلز ہاسٹل کو حساس قرار دیا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 432330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش