0
Wednesday 14 Jan 2015 15:51

عمران خان شہداء کے والدین کا ساتھ دیتے تو آج نعرے نہ لگتے، پرویز رشید

عمران خان شہداء کے والدین کا ساتھ دیتے تو آج نعرے نہ لگتے، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان پشاور کے شہداء کے والدین کا ساتھ دیتے تو آج ان کے خلاف نعرے نہ لگتے، انہوں نے کہا کہ کمیشن رپورٹ میں بوگس ووٹ کا کہیں ذکر نہیں، عمران خان عوام کو گمراہ کرنا بند کریں۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے تحریک انصاف کو بیلٹ پیپز کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کی پیشکش بھی کردی۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گو نواز گو کا نعرہ زمیں میں دفن ہوچکا، بیلٹ پیپرز کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کیلئے تیار ہیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کا بیلٹ پیپرز مقامی مارکیٹ میں چھپنے کا دعویٰ غلط ہے، بیلٹ پیپز کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کی بنیاد جھوٹ پر کھڑی ہے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع ہوتے ہی خان صاحب روڑے اٹکانے شروع کر دیتے ہیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ اپنی منفی سیاست کے باعث خان صاحب کو آج گو عمران گو کے نعرے سننے پڑے۔ گو عمران گو کا نعرہ پاکستان کے دکھی دلوں کی ترجمانی کرتا ہے، عمران خان پشاور کے شہداء کے والدین کا ساتھ دیتے تو آج ان کے خلاف نعرے نہ لگتے۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کی بنیاد جھوٹ پر مبنی ہے، عمران خان جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے گھبراتے ہیں کیونکہ وہاں بھی گو عمران گو کا نعرہ لگتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 432443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش