0
Wednesday 14 Jan 2015 11:07

مذہبی منافرت پھیلانے والوں کو جیلوں میں ڈالیں گے، شہباز شریف

مذہبی منافرت پھیلانے والوں کو جیلوں میں ڈالیں گے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت علماء اور مشائخ عظام کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پارلیمنٹ کی منظور کردہ قومی پالیسی کی حمایت کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔ شہباز شریف کہتے ہیں شرانگیز تقاریر کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ اجلاس میں کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ، عطا مانیکا، رانا مشہود، بلال یاسین، حمزہ شہباز، عمران شاہ، چودھری جعفر اقبال، زعیم حسین قادری، رانا ثناءاللہ، رؤف مغل، نظام سیالوی، اعجاز اچلانہ، رانا مقبول اور چیف سیکرٹری شریک ہوئے۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بلاامتیاز کارروائی کی جائیگی، مجموعی طور پر مساجد ومدارس کا دہشتگردی میں کوئی کردار نہیں،البتہ جو بھی ادارے دہشتگردی میں ملوث ہوئے انکے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ نے علماء سے خطاب کے دوران کہا کہ اسوقت ملک کو تاریخ کا سب سے مشکل چیلنج درپیش ہے، پشاور میں معصوم بچوں کو بد ترین بربریت کا نشانہ بنایا گیا، ایسے حالات میں علما کو منبرومحراب سے معاشی و سماجی انصاف کی تعلیمات کو عام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا نبی پاک ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ملک کو دہشت گردی، انتہاء پسندی اور فرقہ واریت سے نجات دلائی جا سکتی ہے، توہین رسالت کے قانون میں کوئی ترامیم کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، وہ لوگ شوشے چھوڑ رہے ہیں جو نہیں چاہتے کہ ملک میں امن قائم ہو۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اشعال انگیز سی ڈیز اور لٹریچر کی اشاعت اور تقسیم کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرے گی، مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر فروخت کرنے والوں کی دکانیں سیل کر کے جیلوں میں ڈالیں گے۔
خبر کا کوڈ : 432388
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش