0
Thursday 15 Jan 2015 20:05

آزادی رائے کے نام پر پیغمبر اسلام کی توہین عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، شاہ تراب الحق قادری

آزادی رائے کے نام پر پیغمبر اسلام کی توہین عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، شاہ تراب الحق قادری
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے تحت فرانس کے رسالے میں نبی کریم ﷺ کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف جمعہ کو یوم احتجاج منایا جائے گا، شہر بھر کی مساجد میں علمائے کرام شان رسالت کے عنوان پر خطابات کریں گے، فرانسی رسالے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف پر امن احتجاج کیا جائے گا، مرکزی احتجاجی مظاہرہ بروز جمعہ 01:30 بجے نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کے باہر کیا جائے گا۔ جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ سید شاہ تراب الحق قادری، صوفی حسین لاکھانی نے ایک بیان میں کہا کہ فرانس اور دیگر یورپی ممالک میں نبی کریم کے توہین آمیز خاکے شائع کرکے مسلمانوں کے جذبات کو شدید مجروح کیا جارہا ہے، آزادی رائے کے نام پر پیغمبر اسلام کی توہین عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، عالمی برادری دنیا میں قیام امن کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔

شاہ تراب الحق نے کہا کہ مسلمان پیغمبر اسلام کی توہین ہرگز برداشت نہیں کر سکتا، گستاخی کے خلاف عالمی سطح پر مسلم ممالک کے حکمرانوں اور او آئی سی کا کردار مجرمانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مغرب کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ مسلمان سب کچھ برادشت کر سکتا ہے لیکن نبی کریم ﷺ کی شانِ اقدس میں زرہ بھر گستاخی بھی برداشت نہیں کر سکتا یہ ایمان کا مسئلہ ہے، ناموس مصطفی ﷺ کے تحفظ کے لیے خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر علماء و مشائخ سنت شبیری ادا کریں گے۔ اس ضمن میں اپنی جانیں بھی قربان کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 432741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش