0
Thursday 15 Jan 2015 19:33

توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر تمام مسلم ممالک احتجاجاََ فرانس سے اپنے سفیر واپس بلائیں، شبیر ابوطالب

توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر تمام مسلم ممالک احتجاجاََ فرانس سے اپنے سفیر واپس بلائیں، شبیر ابوطالب
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمد شبیر ابوطالب نے کہا ہے کہ نبیﷺ کی ناموس پر مرمٹنا ایمان کا حصہ ہے، حکمران قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے گستاخانہ خاکوں کے خلاف آوازحق بلند کریں اور عالمی سطح پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت علماء پاکستان ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی ہدایت پر جمعہ کو ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی مختلف ٹاؤنز میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے، بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں، 25 جنوری کو ہونے والی انقلاب نظام مصطفےٰ کانفرنس میں اہلسنّت ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے متفقہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر اپنے پیارے آقاﷺ کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کرسکتا، جارحانہ انداز میں گستاخانہ خاکوں کی ازسر نو اشاعت اور امریکہ سمیت دیگر ممالک کی جانب سے اس کی حمایت یہود و نصاریٰ کی اسلام دشمنی کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں پر دہشت گردی کا الزام لگانے والے درحقیقت خود سب سے بڑے دہشت گرد ہیں جو طرح طرح سے دنیا کے امن کو تباہ و برباد کرنے کی سازشیں کررہے ہیں، لیکن مسلم ممالک کے حکمران امریکی غلامی میں اپنے آقا و مولیٰ ﷺ کی ناموس پر حملوں پر مہر بہ لب ہیں، ان حکمرانوں کو سوچنا چاہئے کہ آخرت میں سرکارﷺ کو کیا منہ دکھائیں گے، گستاخان رسول بار بار توہین رسالت کی ناپاک جسارت کر رہے ہیں اور مسلم حکمران اپنے منہ اور آنکھوں پر امریکی غلامی کی پٹی باندھے ہوئے ہیں۔ غیرت ایمانی کا تقاضہ ہے کہ مسلم حکومتوں کے حکمران گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے، ان کی سرپرستی اور ان کی حمایت کرنے والے ملکوں سے تعلقات ختم کردیں، تمام مسلم ممالک احتجاجاََ ان ممالک سے اپنے سفیر واپس بلائیں۔
خبر کا کوڈ : 432729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش