0
Friday 16 Jan 2015 15:43

گستاخانہ خاکوں کیخلاف جمعیت کراچی کا احتجاج، پولیس کی فائرنگ، 2 صحافی زخمی

گستاخانہ خاکوں کیخلاف جمعیت کراچی کا احتجاج، پولیس کی فائرنگ، 2 صحافی زخمی
اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف احتجاج کرنے والے اسلامی جمعیت طلبہ پر پولیس ٹوٹ پڑی، آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی جس کی زد میں آکر نجی ٹی وی چینل کا کیمرہ مین اور غیر ملکی خبر رساں ادارے کے صحافی کے زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی جریدے کے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کیخلاف کراچی میں  اسلامی جمعیت طلبہ تین تلوار پر احتجاجی مارچ کرتے ہوئے فرانسیسی قونصل خانے کی جانب بڑھ رہے تھے کہ پولیس ان کے راستے میں آ گئی اور انہیں روکنے کی کوشش کی، لیکن مظاہرین نے پیش قدمی جاری رکھی، جس پر پولیس ڈنڈوں لاٹھیوں سے مظاہرین پر ٹوٹ پڑی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ، آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کینن استعمال کیا گیا، جس کی زد میں آکر نجی ٹی وی چینل کیپٹل ٹی وی کا کیمرہ مین عدیل اور غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کا صحافی آصف سمیت پولیس اور مظاہرین میں کئی افراد کے زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے رینجرز نفری بھی طلب کر لی ہے جبکہ اس دوران پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ جناح ہسپتال کی ترجمان ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا ہے کہ زخمی ہونے والے صحافی آصف کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں دل کے قریب گولی لگی ہے اور ڈاکٹرز انہیں بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 432918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش