0
Thursday 15 Jan 2015 20:20

جماعت اسلامی کا گستاخانہ خاکوں کیخلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی کا گستاخانہ خاکوں کیخلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف کل ملک بھر میں یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ حرمت رسول (ص) پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پشاور میں صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ فرانس کے ایک جریدے میں جوگستاخانہ خاکے شائع کیے گئے ہیں، اس کے خلاف جماعت اسلامی کل کا دن یوم احتجاج کے طور پر منائے گی، جس میں عوام کو بھی سڑکوں پر آکر اس عزم کا اظہار کرنا چاہیے کہ وہ حرمت رسول (ص) پر کوئی آنچ آنے نہیں دیں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی آئینی اور جمہوری ذرائع سے ملک میں تبدیلی اور انقلاب پر یقین رکھتی ہے کیوں کہ محلاتی سازشوں اور شارٹ کٹ طریقوں سے آنے والی تبدیلی پائیددار نہیں ہوتی، اس لیے خفیہ اور زیر زمین سرگرمیوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 432750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش