0
Sunday 18 Jan 2015 21:00

فیصل آباد، جے ایس او طالبات پاکستان کا اہم اجلاس، 9 تا 15 فروری کو ہفتہ حجاب منانیکا فیصلہ

فیصل آباد، جے ایس او طالبات پاکستان کا اہم اجلاس، 9 تا 15 فروری کو ہفتہ حجاب منانیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی سرپرست سیدہ سدرہ نقوی کی زیر صدارت فیصل آباد میں اہم اجلاس ہوا۔ جے ایس او طالبات پاکستان کے اس اجلاس میں کچھ اہم فیصلے بھی کئے گئے۔ جس میں حجاب مہم آگاہی کے نام سے 9 تا 15 فروری حجاب مہم منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جے ایس او طالبات پاکستان کی ترجمان شجیعہ زہراء علوی کے مطابق اجلاس کی کارروائی تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے شروع ہوئی، اجلاس میں ڈویژنل آرگنائزنگ کمیٹی نے شرکت کی۔ ڈویژنل آرگنائزنگ کمیٹی میں شجیعہ زہراء علوی، سعدیہ بتول، مبشرہ بتول، ثمرین فاطمہ، عاصمہ بخاری اور طلعت بتول شامل ہیں۔ اجلاس میں کارکردگی رپورٹ، دستور، بجٹ، دورہ جات کے مسائل اور حل، تربیتی شعبہ کا آغاز اور اسکاؤٹ کمیٹی کی تشکیل پر بحث ہوئی۔ اراکین نے اپنی آراء پیش کیں، جس پر مرکزی سرپرست جے ایس او طالبات پاکستان نے غور و فکر کے بعد علامہ سید ساجد علی نقوی تک ان تجاویز کو پہنچانے اور ان پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔
 
 ترجمان جے ایس او پاکستان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اراکین کی باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ملک میں پھیلتی ہوئی بے شرمی و بے حیائی، خاص طور پہ ویلنٹائن ڈے کے نام پر پھیلائی جانے والی بے حیائی کے سدباب کے لئے ایک ہفتہ کی مہم چلائی جائے گی، جسے حجاب آگاہی مہم کا نام دیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ یہ مہم ہر سال منائی جائے گی، جس میں پورا ہفتہ طالبات میں حجاب کے حوالے سے لٹریچر تقسیم کیا جائے گا اور ملک بھر میں اس مہم کو فروغ دیا جائے گا۔ یہ مہم جے ایس او طالبات کی کاوشوں میں سے ایک اہم کاوش ہوگی، جیسا کہ جے ایس او طالبات پاکستان کا منشور ہے کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں طالبات کی زندگیوں کو سنوار جائے۔ لہذا اس مہم کے ذریعے طالبات میں پردے کی اہمیت و افادیت اجاگر کی جائے گی، جسکا مقصد شرم و حیا کی پاسداری ہے۔
خبر کا کوڈ : 433484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش