0
Monday 19 Jan 2015 23:36

استور، مسلم لیگ کے پرانے کارکن نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

استور، مسلم لیگ کے پرانے کارکن نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کی غلط پالسی اور نا اہل حکمت عملی، خاص کر ضلع استور میں مسلم لیگ نون کی ضلعی قیادت کے رویہ پر پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما اور درینہ پرانے ساتھی پیر مسلم شاہ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ نون چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے اپنی ایک پریس کانفرنس مین کہا ہے کہ آج کے بعد میرا پاکستان مسلم لیگ نون سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ جعلی قیادت نے ایک عوامی احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں مسلم لیگی کارکنوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ان سب کے دلوں کو ٹھیس پہنچایا ہے، میرا پاکستان مسلم لیگ نون سے گزشتہ بیس سالوں سے وابستگی ہے۔ ان بیس سالوں میں مسلم لیگ نون نے سوائے ہماری بے عزاتی کے اور کوئی کام نہیں کیا ہے، ہر میدان میں ہمیں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کب تک یہ کھیل تماشہ کی سیاسی جماعت کے ساتھ وابستگی رکھیں۔ ہمارے مسائل کو حل کرنے کی بجائے مزید ہمیں مسائل میں ڈالنے والی مسلم لیگ نون کی اس جماعت سے آج کے بعد ہمارا کوئی تعلوق نہیں ہے۔ جو لوگ مشرف کے دور میں مشرف کے نعرے لگا رہے تھے وہ آج مسلم لیگ نون کے بڑے عہدوں پر براجمان ہیں۔ ہم نے اپنے سینکڑوں رشتہ داروں اور کارکنان کے ساتھ آج مسلم لیگ نون سے علحیدگی اختیار کی ہے ہم اپنے تمام کارکنان اور دوستوں سے مشاورت کے بعد آئند کسی اور سیاسی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 433755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش