0
Tuesday 20 Jan 2015 00:11

پٹرول بحران پر اصل جھگڑا نیپرا سے چل رہا ہے، ڈاکٹر مصدق ملک

پٹرول بحران پر اصل جھگڑا نیپرا سے چل رہا ہے، ڈاکٹر مصدق ملک
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ نیپرا آزاد ہو گیا ہے اور وہ کسی کی بات نہیں سنتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پٹرول بحران کے حوالے سے حکومت کی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول بحران پر اصل جھگڑا نیپرا سے چل رہا ہے، لیکن وہ حکومت کی بات سننے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت چاہتی ہے کہ سرکلر ڈیٹ نہ ہو، لیکن نیپرا مکمل آزاد ہو گیا ہے اور سرکلر ڈیٹ ۳۰۰ ارب تک جا پہنچا ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ نیپرا کے نئے چیئرمین حکومت کے مسائل کو سمجھ رہے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد ملک میں جاری پٹرول بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر پی ایس او کو بروقت ادائیگی کی جائے تو ۲۰ دن کے پٹرول کا سٹاک رکھا جا سکتا ہے، لیکن اس کے باوجود ملک میں پٹرول بحران جاری ہے، لیکن حکومت اس پر جلد قابو پانے کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 433760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش