0
Sunday 25 Jan 2015 23:20

ایران اور گروہ فائیو پلس ون ایٹمی سمجھوتے کے قریب پہنچ چکے ہیں، ڈاکٹر حسن روحانی

ایران اور گروہ فائیو پلس ون ایٹمی سمجھوتے کے قریب پہنچ چکے ہیں، ڈاکٹر حسن روحانی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات میں جلد کسی نتیجے تک پہنچنے کے لئے مقابل فریق کے سیاسی عزم و ارادے کی ضرورت ہے۔  موصولہ رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر نے اتوار کے روز تہران میں کروشیا کی وزیر خارجہ محترمہ وسنا پوسیچ سے ملاقات میں کہا کہ ایران نے گذشتہ ایک سال اور چند ماہ کے عرصے میں گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مفید مذاکرات کئے ہیں اور سمجھوتے کے بہت قریب پہنچ گیا ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے مذاکرات اور باہمی تعاون کے ذریعے ملت ایران کے ایٹمی حقوق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران بین الاقوامی قوانین اور این پی ٹی کے دائرے میں رہ کر پرامن مقاصد کے لئے ایٹمی ٹیکنالوجی اور اپنے ایٹمی حقوق حاصل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تشدد و قتل و غارتگری کے ٹھوس مقابلے کا راستہ، تشدد اور قتل و غارتگری کے مقابلے میں ایک آواز کو سننا، متحد ہونا اور ایک دوسرے کی مدد کرنا ہے اور ایران اور کروشیا اس سلسلے میں بھی اور علاقے، یورپ اور دنیا میں قیام امن کے لئے بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرسکتے ہیں۔  کروشیا کی وزیر خارجہ محترمہ وسنا پوسیچ نے بھی تہران اور زاگرب کے درمیان تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے اور دنیا میں امن و استحکام چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 435033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش