0
Monday 26 Jan 2015 14:35

جامشورو کے قریب سپر ہائی وے پر پولیس کی گاڑی الٹنے سے 3 اہلکار جاں بحق

جامشورو کے قریب سپر ہائی وے پر پولیس کی گاڑی الٹنے سے 3 اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ جامشورو میں لونی گوٹھ کے قریب سپر ہائی وے پر پولیس کی گاڑی الٹنے سے 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق میں ایس ایس پی گھوٹکی کی قیادت میں پولیس کا قافلہ کراچی سے گھوٹکی جا رہا تھا کہ جامشورو میں لونی گوٹھ کے قریب سپر ہائی وے پر قافلے میں شامل ایک گاڑی ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3 اہلکار راز گل، بشارت علی اور راہف علی شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں اہلکاروں کی میتیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ان کے آبائی علاقے بھجوا دی گئی ہیں، جہاں انہیں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 435061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش