0
Sunday 1 Feb 2015 15:01
سندھ میں مدارس کی مانیٹرنگ ہوگی

سانحہ شکارپور میں ملوث دہشتگردوں کی اطلاع دینے والے کو 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان

سانحہ شکارپور میں ملوث دہشتگردوں کی اطلاع دینے والے کو 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سانحہ شکارپور میں ملوث دہشتگردوں کی اطلاع دینے والے کیلئے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ شکار پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ سانحہ شکارپور میں ملوث دہشت گردوں کی صحیح اطلاع دینے والے کیلئے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود سندھ حکومت عوام کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی،کراچی کی طرح اندرون سندھ بھی رینجرز اور پولیس مل کر کام کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا تاکہ صوبے سے دہشتگردوں کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے۔

قائم علی شاہ نے کہا کہ سانحہ شکارپور سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ صوبے میں کہیں بھی دہشتگرد ہو سکتے ہیں، شہری اپنے علاقے میں غیر متعلقہ افراد آنے پر متعلقہ ایس ایچ او کو اطلاع دیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبہ سندھ میں قیام امن کے لئے اپیکس کمیٹی نے 14 نکات تجویز کئے ہیں، اس کی نقول صوبے کے تمام متعلقہ حکام کو بھجوا دی گئی ہیں، اس کے تحت 21 ویں آئینی ترمیم کے تحت فوجی عدالت قائم کی جائیں گی، جہاں سانحہ شکار پور جیسے گھناؤنے واقعات میں ملوث دہشتگردوں کا مقدمہ چلایا جائے گا، جو ایک ہفتے میں فیصلے کا پابند ہوگی۔ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں مدارس کی بھی مانیٹرنگ ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 436384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش