0
Thursday 11 Nov 2010 12:40

امریکی اور اسرائیلی فوجی ماہرین کی جانب سے سعودی عرب کا خفیہ دورہ

امریکی اور اسرائیلی فوجی ماہرین کی جانب سے سعودی عرب کا خفیہ دورہ
جدہ [اسلام ٹائمز]- سعودی عرب سے اسلام ٹائمز کے نمائندے کے مطابق امریکی اور اسرائیلی فوجی ماہرین پر مشتمل ایک وفد بحیرہ احمر کے ساحل کے ساتھ "حقل" شہر کے قریب ایک فوجی بیس [ہیڈکوارٹر] کے قیام کا جائزہ لینے کی غرض سے اس ملک میں داخل ہو گیا ہے۔ اس وفد کے اراکین نے سعودی آرمی کے کمانڈروں سے ملاقات کے علاوہ ملکی انٹیلی جنس اداروں کے کچھ افسران سے بھی بات چیت کی ہے۔
باخبر ذرائع نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ اسرائیل کے کچھ انئیلی جنس اعلی حکام بھی اس وفد میں امریکی فوجی ماہرین کے روپ میں موجود تھے۔ بحیرہ احمر میں واقع جزیرہ "شیخ سعد" اور سعودی عرب کے شہر "حقل" کے نواح میں اسرائیلی فوجی سرگرمیوں میں پراسرار اضافہ سعودی عرب میں اسرائیلی فوجی اڈے کے قیام سے متعلق خبروں کی تائید کرتا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ موسم گرما کے اوائل میں بھی اسرائیلی ماہرین کے ایک گروپ نے امریکی پاسپورٹس پر سعودی عرب کا سفر کیا تھا اور خفیہ مذاکرات انجام دینے کے علاوہ بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے کا دورہ بھی کیا تھا۔
یاد رہے اس سے قبل بھی اسلام ٹائمز نے سعودی عرب کے شہر تبوک میں اسرائیلی فوجی بیس کے قیام سے متعلق ایک خبر شائع کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 43724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش