0
Friday 6 Feb 2015 00:28

موجودہ ملکی حالات میں مارشل لاء بہت چھوٹی بات ہے، الطاف حسین

موجودہ ملکی حالات میں مارشل لاء بہت چھوٹی بات ہے، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملک میں اسکولوں پر حملے ہو رہے ہیں اور ایسے حالات میں مارشل لاء بہت چھوٹی بات ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ملک میں اسکولوں پر حملے ہو رہے ہیں اور گھر والے بچوں کو اسکول بھیجنے کے بعد ان کی خیریت سے لوٹنے کی دعائیں کرتے ہیں، اور اس طرح کے حالات میں مارشل لاء بہت چھوٹی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں چور بازاری اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے، اگر ارادے نیک ہوں تو کسی بھی چیز کو ٹھیک کرنا ناممکن نہیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے کوئی ازلی یا خاندانی جھگڑا نہیں اور نہ ہم نے جھگڑا کیا اور نہ کرنا چاہتے ہیں، اگر والدین بھی اولاد کا جائز حق ماریں تو وہ بھی ان کے سامنے آواز حق بلند کرتی ہے۔ ایم کیوایم کے قائد کا کہنا تھا کہ کاش ایم کیو ایم کے ہاتھ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اختیار ہوتا تو سوائے قدرتی رکاوٹ کے ہر قیمت پر طے شدہ تاریخ کے مطابق پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات کراتے، کیونکہ یہ انتخابات جاگیردارانہ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کی نفی ہیں اور موروثی سیاست کا خاتمہ کرنے میں بھی معاون و مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 437769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب