0
Thursday 11 Nov 2010 16:34

بھارت دنیا میں لڑاکا طیاروں کا سب سے بڑا خریدار بن گیا،رپورٹ

بھارت دنیا میں لڑاکا طیاروں کا سب سے بڑا خریدار بن گیا،رپورٹ
اسٹاک ہوم:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق ایک حالیہ بین الا قوامی رپورٹ کے مطابق بھارت دنیا میں جنگی جہازوں کا سب سے بڑا خریدار ملک بن گیا ہے۔سوئیڈش ادارے"اسٹاک ہوم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پیس"کے مطابق سن 2005ء سے 2009ء کے عرصے میں دنیا کے پچاس ملکوں نے کُل 995 جنگی طیارے خریدے جن میں سے 115 جہاز صرف ہندوستان نے خریدے جو کسی بھی ایک ملک کی جانب سے خریدے جانے والے جنگی طیاروں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔سوئیڈش ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل جنگی جہازوں کے دوسرے اور تیسرے بڑے خریدار ممالک ہیں اور گزشتہ چار سالوں میں فروخت ہونے والے جنگی جہازوں کی ایک تہائی تعداد ان تین ممالک نے ہی خریدی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جنگی جہاز فراہم کرنے والے ممالک میں امریکا پہلے اور روس دوسرے نمبر پر ہے اور اعداد و شمار کے مطابق 2005ء سے 2009ء کے دوران امریکا نے 341 اور روس نے 219 لڑاکا طیارے فروخت کیے۔
خبر کا کوڈ : 43778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش