0
Friday 12 Nov 2010 17:17

کراچی دھماکے میں لشکر جھنگوی ملوث ہے،رحمان ملک

کراچی دھماکے میں لشکر جھنگوی ملوث ہے،رحمان ملک
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ کراچی میں ہونے والی دہشت گردی میں لشکر جھنگوی ملوث ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ آج کے طالبان مسلمان نہیں کافر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکہ اصل میں لشکر جھنگوی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ طالبان دہشت گردی کے ذریعے خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔رحمان ملک نے کہا کہ کرپٹ افسران کی گرفتاریاں کل سے شروع کر دی جائیں گی۔
دوسری جانب سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے میڈیا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے غلط خبریں پھیلا کر پریشان لوگوں کو مزید پریشان کیا۔غلط خبریں پھیلا کر لوگوں کو پریشان کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 43874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش