0
Thursday 12 Feb 2015 15:51

چین نے پاکستان کی اقوام متحدہ میں توسیع کی بجائے اُس میں اصلاحات کے مطالبے کی حمایت کردی

چین نے پاکستان کی اقوام متحدہ میں توسیع کی بجائے اُس میں اصلاحات کے مطالبے کی حمایت کردی
اسلام ٹائمز۔ چین نے پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ میں توسیع کی بجائے اُس میں اصلاحات کے مطالبے کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان کے دورے پر آئے چینی وزیرخارجہ نے جہاں پاکستان کو دوسرا گھر قرار دیا وہیں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ہمراہ مشترکہ نیوز کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی، انفراسٹرکچر اور اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی مسقتل رکنیت سے متعلق کیے گئے سوال پر چینی وزیر خارجہ نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ چین اس معاملے میں پاکستانی موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات ہونی چاہیں اور ترقی پذیر ممالک کی آواز کو بھی نمائندگی ملنی چاہیے۔ مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے چین کے ساتھ دوستی کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں استحکام کےلیے چین سے مل کرکام کرنے پراتفاق ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 439695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش