0
Friday 13 Feb 2015 13:32

عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹائون کے خلاف 22 فروری کو ملتان میں احتجاجی ریلی نکالے گی

عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹائون کے خلاف 22 فروری کو ملتان میں احتجاجی ریلی نکالے گی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک ملتان کا اجلاس زونل ناظم مفتی ارشاد حسین سعیدی کی صدارت میں زونل سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے خلاف 22 فروری کو ملتان میں بہت بڑی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ اس موقع پر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج شہداء ماڈل ٹائون کو انصاف ملنے تک جاری رہے گا اور وہ دن دور نہیں جب پھانسی کا پھندا قاتل حکمرانوں کی گردن میں ہوگا۔ اجلاس میں چوہدری قمر عباس دھول، میجر محمد اقبال چغتائی، یاسر ارشاد اور رائو عارف رضوی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر رضی الرحمن طاہر، حاجی خلیل آہیر، رائو محمد اسحاق، علامہ سعید احمد فاروقی، رائو وقاراحمد، ملک بشیر ایڈووکیٹ، ڈاکٹر منیررائو، اسلم حماد، ظفر آفتاب بھٹی، مہر فدا حسین، مخدوم شہباز ہاشمی، افنان بابر، ہما اسماعیل، رضوان یوسف، قاسم ابرار، عمر چشتی، چوہدری محمد اکرم گجر نمبردار، چوہدری جاوید بندیشہ، فخرالامین، بابا صابر، ندیم قادری، اقبال یوسف، رائو یاسر علی، تجمل بندیشہ کے علاوہ سینکڑوں کارکنان نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 439912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش