0
Friday 13 Feb 2015 19:26

آپریشن ضرب عضب میں تیزی لائی جائے، دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں کے ذریعے فوری پھانسی دی جائے، بشارت مرزا

آپریشن ضرب عضب میں تیزی لائی جائے، دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں کے ذریعے فوری پھانسی دی جائے، بشارت مرزا
اسلام ٹائمز۔ پشاور امام بارگاہ میں خودکش بم دھماکہ اور نمازیوں کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے، دہشتگرد درحقیقت پاکستان کو مفلوج کرنے کے درپے ہیں، جو اپنے غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پر ملک میں بہیمانہ کارروائیوں کے ذریعے خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں۔ یہ باتیں پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر بشارت مرزا نے پشاور امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ملنے والے ثبوت عالمی میڈیا کو پیش کئے جائیں تاکہ بیرونی سازشوں کا پردہ چاک ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرنے کے لئے آپریشن ضرب عضب میں تیزی لائی جائے اور اب تک گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کو مصلحت اور مفاہمت کے بجائے فوجی عدالتوں کے ذریعے فوری پھانسی دی جائے۔ علاوہ ازیں پی ڈی پی کے مرکزی رہنما ارشد مرزا، عبدالحمید مغل، ڈاکٹر ایس ایم حسین، علی بہادر خان، غلام صابر، عبدالمجید قریشی، عبدالحکیم، سلیم نیازی، ارتضیٰ بیگ و دیگر نے سانحہ پشاور کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 440029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش