0
Sunday 15 Feb 2015 01:53

دہشتگردی کا مسئلہ پورے ملک میں ضرب عضب سے حل ہوگا، علامہ رمضان توقیر

دہشتگردی کا مسئلہ پورے ملک میں ضرب عضب سے حل ہوگا، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل، خیبر پختونخوا کے صوبائی صدرعلامہ رمضان توقیر نے پشاور کی امامیہ مسجد میں خودکش حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ہم اس سے زیادہ قربانیاں دینگے۔ اپنے پیارے ملک کو بچانے کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو ہروقت تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ اس وقت دہشتگردی کا حل فقط اور فقط پورے ملک میں ضرب عضب سے ہے۔ اس وقت مظلوم پاکستانی کی نگاہیں پاک فوج کی طرف لگی ہیں، جبکہ سیاسی جماعتیں سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد بھی لیت و لعل کاشکار ہیں، اور نیشنل سیکورٹی پلان کو ناکام کرنیکی سازشیں کی جارہی ہیں۔ ہم پاکستان کے وارث ہیں، اور دہشتگردی کے ایجنڈے کو ناکام بنائینگے۔ آئندہ نسلوں کو اپنی ان عظیم قربانیوں کیساتھ محفوظ اور پرامن پاکستان دینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مساجد اور نمازیوں پر حملے کرکے فرقہ وارانہ تاثر دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ جسے ہر شیعہ سنی سچا مسلمان و پکا پاکستانی ہونے کا ثبوت دیکر اس سازش کو ناکام بنائینگے۔ ہم شہداء کے پسماندگان سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلدصحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔
خبر کا کوڈ : 440406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش