0
Monday 16 Feb 2015 10:21

عوام کے حقوق کا محافظ ہوں ظالموں سے ٹکراتا رہوں گا، چوہدری مجید

عوام کے حقوق کا محافظ ہوں ظالموں سے ٹکراتا رہوں گا، چوہدری مجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ اقتدار اللہ کی دین اور لوگوں کی امانت ہے میں وزیراعظم نہیں عوام کے حقوق کا محافظ اور چوکیدار ہوں۔ مخلوق خدا کی خدمت کسی معاوضہ کے لیے نہیں کر رہے۔ ظالموں سے ہمیشہ ٹکراتا رہوں گا۔ سابق دور میں حکمرانوں کو مرغے کھلانے کی روایت کو میں نے ختم کر دیا۔ متاثرین منگلا ڈیم اور متاثرین سیزفائر لائن کے جملہ مسائل حل کروں گا۔ چکسواری اور اسلام گڑھ میں سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کے ہیں ہر یونین کونسل میں طالبات کے لیے گرلز کالج بنا رہے ہیں عوام کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں ڈھانگری بالا، بوعہ، نیوڈومال کی مغل، راجگان، خواجگان اور دیگر برادریوں کی اہم شخصیات کی جانب سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ کسی کے خلاف کوئی انتقامی کاروائی نہیں کی، سیاست کے اندر جمہوری اقدار کو فروغ دیا اور بھائی چارے کی فضا قائم کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 440576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش