0
Saturday 21 Feb 2015 23:43

پیپلزپارٹی کے رضا ربانی کا چیئرمین سینیٹ بننے کا امکان

پیپلزپارٹی کے رضا ربانی کا چیئرمین سینیٹ بننے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ انتخابات کے بعد چیئرمین کے عہدے کیلئے حکومتی جماعت مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کے درمیان کانٹا کا مقابلہ متوقع ہے۔ پیپلز پارٹی نے نئی حکمت عملی کے تحت رحمان ملک کی جگہ رضا ربانی کو میدان میں اترانے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پیپلز پارٹی کی جانب سے رحمان ملک کی جگہ رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے نامزد کیے جانےکا امکان ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی حکمت عملی تحت رضا ربانی سینیٹ انتخابات کےبعد 104 کے ایوان سے اپوزیشن کی 54 نشستیں حاصل کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ایم کیو ایم، قاف لیگ، اے این پی اور بی این پی عوامی رضا ربانی کی حمایت سکتی ہیں، پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف بھی رضا ربانی کی حمایت کر سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 442089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش