0
Tuesday 24 Feb 2015 23:46

ملک میں اسلام کے نفاذ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ حکمران ہیں، پروفیسر ابراہیم

ملک میں اسلام کے نفاذ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ حکمران ہیں، پروفیسر ابراہیم
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہا کہ ملک میں اسلام کے نفاذ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ حکمران ہیں، عوام کے کندھوں پر سوار ہوکر یہ لوگ اقتدار تک پہنچے ہیں لیکن انہوں نے بدلے میں عوام کو بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور بدامنی دی ہے۔ اسلام آباد اور لاہور کے محلات کو روشن رکھنے کے لئے حکمرانوں نے پورے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے، پاکستان کے آئین کے مطابق ملک کا سرکاری مذہب اسلام ہے اور اللہ کی حاکمیت کو دستور پاکستان میں بنیادی نقطہ قرار دیا گیا ہے لیکن ملک میں غیروں کی حاکمیت قائم ہے اور ان کی مرضی سے فیصلے ہوتے ہیں۔ جماعت اسلامی ملک میں مدینہ جیسی اسلامی ریاست قائم کرنا چاہتی ہے، جماعت اسلامی نے مصیبت کی ہر گھڑی میں قوم کا ساتھ دیا ہے، پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے قوم بھی ہمارا ساتھ دے۔ جماعت اسلامی کے صوبائی میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے لکی مروت اور ٹانک میں ڈونرز کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈونرز کانفرنس سے سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان، امیر جماعت اسلامی لکی مروت مفتی عرفان اللہ، امیر جماعت اسلامی ٹانک سجاد احمد خان، حاجی عزیز اللہ خان اور سبز علی نوید نے بھی خطاب کیا۔ ڈونرز کانفرنس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور جماعت اسلامی کے لئے لاکھوں روپے کے عطیات دئیے۔
خبر کا کوڈ : 442902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش