0
Tuesday 17 Mar 2015 19:20

رینجرز اہلکاروں کو قتل کی دھمکیاں، الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

رینجرز اہلکاروں کو قتل کی دھمکیاں، الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
اسلام ٹائمز۔ اعلیٰ حکام کے خلاف تضحیک آمیز گفتگو اور قتل کی دھمکیاں دینے پر رینجرز کی مدعیت میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے رینجرز کے اعلی حکام کے خلاف تضحیک آمیز گفتگو اور قتل کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ رینجرز کے کرنل طاہر کی مدعیت میں تھانہ سول لائنز میں مقدمہ نمبر 30/2015 درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 اور جان سے مارنے کی دھمکی کی دفعہ 506 مقدمے میں شامل ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ون کو تفتیشی افسر نامزد کیا گیا۔ رینجرز کی جانب سے درج کرایا گیا مقدمہ 1992ء کے بعد ایم کیو ایم قائد کے خلاف پہلا مقدمہ ہے۔ 1992ء میں الطاف حسین کے خلاف درجنوں مقدمات درج کئے گئے تھے۔ واضح رہے گزشتہ دنوں نائن زیرو پر رینجرز نے چھاپہ مار کر جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رینجرز کے اعلی حکام کے خلاف تضحیک آمیز گفتگو کی تھی۔

خبر کا کوڈ : 448155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش